21 اپریل، 2024، 9:11 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85451438
T T
0 Persons

لیبلز

لاہور میں " لبیک یا اقصی"  گرینڈ ریلی

21 اپریل، 2024، 9:11 AM
News ID: 85451438
لاہور میں " لبیک یا اقصی"  گرینڈ ریلی

اسلام آباد – ارنا – لاہور میں " لبیک یا اقصی " کے نام سے ایک عظیم ریلی منعقد ہوئی جس میں لوگوں نے اسرائيل مردہ باد، لبیک یا اقصی کے نعرے لگائے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا

ارنا کے مطابق لاہور میں " لبیک یا اقصی " گرینڈ ریلی  کا اہتمام جماعت اسلامی پاکستان نے امریکی کونسلیٹ کے قریب کیا تھا۔

اس ریلی میں شریک لوگوں نے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے ،شہدائے غزہ کے ساتھ تجدید میثاق کیا، صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کی اور ناجائز اسرائيلی حکومت کے خلاف استقامتی فلسطینی محاذ کی مجاہدت کی حمایت  کا اعلان کیا۔

لاہور میں " لبیک یا اقصی"  گرینڈ ریلی

  ریلی سے خطاب میں مقررین نے غزہ میں دائمی جںگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور عام شہریوں  کو بچانے کے لئے انسان دوستانہ امداد کا راستہ کھولے جانے کا مطالبہ  کیا۔

 جماعت اسلامی پاکستان کے نئے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

لاہور میں " لبیک یا اقصی"  گرینڈ ریلی

انھوں نے صیہونیوں کے جرائم کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے  سپاہیوں اور رہنماؤں کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اسرائيل کے ساتھ سازباز کو ہرگزتسلیم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ناجائز صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔  

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سبھی اسلامی حکام سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ غزہ کے عوام کا دل  وجان سے ساتھ دیں، اور جنوبی افریقا کی طرح، اسرائيلی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کریں ۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام  فلسطین اور آپریشن طوفان الاقصی کے حامی ہیں اور ہم آخری سانس تک فلسطینی قوم کی امنگوں کا دفاع کرتے رہیں گے۔  

لاہور میں " لبیک یا اقصی"  گرینڈ ریلی

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .